جاوید میانداد نے عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنانے پر معافی مانگ لی

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 22 اگست 2020
میری بات سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو ان لوگوں سے اور خاص طور پر وزیراعظم عمران خان سے معذرت خواہ ہوں، میاں داد (فوٹو : فائل)

میری بات سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو ان لوگوں سے اور خاص طور پر وزیراعظم عمران خان سے معذرت خواہ ہوں، میاں داد (فوٹو : فائل)

 لاہور: سخت تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد جاوید میانداد نے وزیراعظم عمران خان سے معذرت کرلی۔

ایکسپریس کے مطابق چند روز قبل ہی سابق کرکٹر نے اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے سابق کپتان اور پی سی بی کے چیف پیٹرن پر ملکی کرکٹ کو تباہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

اب گزشتہ روز ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میری بات سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو اس سے اور خاص طور پر وزیراعظم عمران خان سے معذرت خواہ ہوں، قومی ٹیم کی انگلینڈ میں کارکردگی پر ناراض تھا، اس لیے بات کرگیا، عمران خان اور پاکستان کرکٹ کے پرستاروں کی بڑی عزت کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ جاوید میانداد کے بھانجے فیصل اقبال کو حال ہی میں پی سی بی نے ڈومیسٹک ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔