حیدرآباد:
حالی روڈ پولیس نے آٹو بھان روڈ گولیمار چوک کے قریب منشیات فروشوں کے ساتھ مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق مقابلہ اس وقت پیش آیا جب گشت پر موجود اہلکاروں نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم شعور احمد بلوچ زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ اس کا ساتھی اصغر بلوچ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فائرنگ کرتا ہوا موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم شعور احمد بلوچ منشیات کا معروف ڈیلر ہے، جس کے خلاف کراچی اور حیدرآباد میں منشیات فروشی کے 14 مقدمات درج ہیں۔