لنکا پریمیئر لیگ پلیئرز کی نیلامی یکم اکتوبر کو ہوگی شاہد آفریدی شامل

پانچ ٹیموں میں 30 بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ65 مقامی پلیئرز بھی شریک ہوں گے۔


Sports Desk September 12, 2020
پانچ ٹیموں میں 30 بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ65 مقامی پلیئرز بھی شریک ہوں گے۔ فوٹو: فائل

لنکا پریمیئر لیگ کے لیے پلیئرز کی نیلامی یکم اکتوبر کو ہوگی۔

لنکا پریمیئر لیگ کے لیے پلیئرز کی نیلامی میں شاہد آفریدی، کرس گیل، ڈیرن سیمی، ڈیرن براوو، شکیب الحسن، روی بوپارہ، کولن منرو، مناف پٹیل اور ورنون فیلنڈر سمیت دنیا کے 150 ٹاپ پلیئرز شامل ہیں، ہر فرنچائز 6 انٹرنیشنل پلیئرز کی خدمات حاصل کرسکتی ہے۔

پانچ ٹیموں میں 30 بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ65 مقامی پلیئرز بھی شریک ہوں گے، ایونٹ 14 نومبر سے 6 دسمبر تک شیڈول ہے، تمام میچز دمبولا، پالے کیلی اور ہمبنٹوٹا اسٹیڈیمز میں منعقد ہوں گے۔

مقبول خبریں