فٹبال میچ میں گرما گرمی نیمار سمیت 5 پلیئرز کوریڈ کارڈ دکھا دیے گئے

دونوں جانب کے فٹبالرز نے ایک دوسرے کیخلاف مکے اور لاتوں کا استعمال کیا۔


Sports Desk September 15, 2020
دونوں جانب کے فٹبالرز نے ایک دوسرے کیخلاف مکے اور لاتوں کا استعمال کیا۔فوٹو : انٹرنیٹ

KUALA LAMPUR: پیرس سینٹ جرمین اور مارسیلی کے میچ میں فٹبال وینیو میدان جنگ بنا رہا جب کہ نیمار سمیت 5 کھلاڑیوں کو آخری لمحات میں ریڈ کارڈ دکھائے گئے۔

فرنچ فٹبال لیگ ون میں روایتی حریف پیرس سینٹ جرمین اور مارسیلی کے میچ میں فٹبال وینیو میدان جنگ بنا رہا، نیمار سمیت 5 کھلاڑیوں کو آخری لمحات میں ریڈ کارڈ دکھائے گئے۔

 

اس دوران دونوں جانب کے فٹبالرز نے ایک دوسرے کیخلاف مکے اور لاتوں کا استعمال کیا، مجموعی طور پر مقابلے میں ایک درجن کے قریب یلو کارڈز دکھائے گئے، 9 برس میں پہلی بار مارسیلی نے پی ایس جی کو 0-1 سے شکست دی۔

مقبول خبریں