زیادتی کا شکار خاتون کی انصاف نہ ملنے پر خودکشی

پولیس مقدمہ درج کرنے کی بجائے دونوں فریقین کو اکٹھا کرنے کی باتیں کرتی رہی جس پر لڑکی نے دلبرداشتہ ہوکر زہر پی لیا۔


Numainda Express September 18, 2020
پولیس مقدمہ درج کرنے کی بجائے دونوں فریقین کو اکٹھا کرنے کی باتیں کرتی رہی جس پر لڑکی نے دلبرداشتہ ہوکر زہر پی لیا۔ فوٹو: فائل

بہاولپور کے علاقے خیرپور ٹامیوالی میں مبینہ زیادتی کا شکار خاتون نے پولیس سے انصاف نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر زہر کھا کر خودکشی کرلی۔

خیر پور ٹامیوالی میں خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش کے بعد لڑکی اور اس کے اہل خانہ انصاف کے لیے کبھی تھانے کبھی چوکی کے چکر لگاتے رہے جبکہ ملزم کے بااثر ہونے کی وجہ سے پولیس مقدمہ درج کرنے کی بجائے دونوں فریقین کو اکٹھا کرنے کی باتیں کرتی رہی جس پر لڑکی نے دلبرداشتہ ہوکر زہر پی لیا۔

ڈی پی او نے مقدمہ نہ درج کرنے پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سمیت عملے کو بھی حوالات میں بند کردیا۔

 

مقبول خبریں