جزائر کے معاملے پر سندھ کے تحفظات دور کرینگے گورنر سندھ

آرڈیننس سمیت ہر مسئلے پر بات چیت کے لیے کسی کے پاس بھی جانے کو تیار ہوں، عمران اسماعیل


Staff Reporter October 16, 2020
آرڈیننس سمیت ہر مسئلے پر بات چیت کے لیے کسی کے پاس بھی جانے کو تیار ہوں، عمران اسماعیل۔ فوٹو: فائل

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان صوبے میں ایک نیا شہر آباد کرنے کا عز م رکھتے ہیں لہٰذا اس ضمن میں صوبائی حکومت کا ہر تحفظ دور کیا جائے گا۔

گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے یقین دلاتاہوں کہ ہم ان کے تحفظات کو دور کیے بغیر ان جزیروں میں کوئی بھی کام نہیں کریں گے، ہم مل کر چلنا چاہتے ہیں، جو بھی ان کے تحفظات ہیں چاہے وہ صدارتی آرڈیننس ہو یا ماحولیات کا معاملہ یا لوگوں کو روزگار کی فراہمی کا مسئلہ اس پر بات کرنے، کسی کے پاس بھی جانے کیلیے تیار ہوں۔

گورنرسندھ نے کہا کہ بنڈال آئی لینڈ کے ورثے کے تحفظ کے ساتھ ساتھ سمندری اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ بنڈال آئی لینڈ پاکستان کا پہلا گرین آئی لینڈ ہوگا جہاں استعمال ہونے والے تمام عناصر ماحول دوست ہوں گے،بنڈال جزیرے سے حاصل ہونے والی تمام رقم سندھ میں سرمایہ کاری کیلیے فراہم کی جائے گی۔ بنڈال کارقبہ 8000 ایکڑ ہے اور یہاں 50 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

مقبول خبریں