شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کردیا گیا

شہبازشریف اور حمزہ کی پیرول پر رہائی 27 نومبر سے یکم دسمبر تک ہوگی، محکمہ داخلہ پنجاب


ویب ڈیسک November 27, 2020
شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو انسانی ہمدردی کے ناطے پے رول پر رہا کیا گیا ہے، محکمہ داخلہ پنجاب۔ فوٹو:فائل

QUETTA: محکمہ داخلہ پنجاب نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو پے رول پر رہا کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا، محکمہ داخلہ پنجاب نے دونوں رہنماؤں کو 5 روز کے لئے پے رول پر رہا کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا، جس کے بعد دونوں کو پیرول پر رہا کردیا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی منظوری

مسلم لیگ ن نے شہبازشریف اور ان کے بیٹے کو 14 روز کے لئے پے رول پر رہا کرنے کی درخواست دی تھی، تاہم پنجاب کابینہ اور وزیراعلیٰ پنجاب نے 5 روز کےلئے پے رول پر رہا کرنے کی منظوری دی۔ پنجاب حکومت نے پاکستان پریزن رولز 1978 کے سیکشن 545 بی کے تحت پے رول پر رہائی کی اجازت دی ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو انسانی ہمدردی کے ناطے پے رول پر رہا کیا گیا ہے، ان کی پے رول پر رہائی 27نومبر سے 1دسمبر تک ہوگی۔

 

مقبول خبریں