
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرادری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرکہا کہ فسطائی حکومت نے ملتان میں جمہوری کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، یہ کٹھ پتلیاں جیالوں سے خوف زدہ ہیں، جوکرنا ہے کرلیں، 30 نومبرکو پی ڈی ایم قائدین کے ہمراہ اپنا یوم تاسیس منانے سے پی پی پی کو کوئی نہیں روک سکتا۔
Fascist regime continues to arrest Democratic activists in Multan. These puppets are scared of jiyalas. Try as they might they cannot stop PPP from marking our foundation day along with PDM leaders on 30th November. https://t.co/5DrIYbg0KF
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 27, 2020
واضح رہے کہ گزشتہ روزبلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے ہی بتایا تھا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔