ایکسپریس میڈیا گروپ کی کاوشیں بے مثال ہیں جواد احمد

فنکاروں کی حوصلہ افزائی عوام کریں توکنسرٹ میں جان آجاتی ہے،ایکسپریس سے گفتگو


Showbiz Reporter December 26, 2013
کراچی کے موجودہ حالات میں فیملی فیسٹیول کا انعقادکرناغیرمعمولی عمل ہے۔ فوٹو: فائل

گلوکار جواد احمد نے کہاہے کہ ایکسپریس میڈیاگروپ کی کاوشیں بے مثال ہیں۔

کراچی کے موجودہ حالات میں فیملی فیسٹیول کا انعقادکرناغیرمعمولی عمل ہے جوکام سرکاری سطح پر ہونا ژچاہیے وہ ہمارے پرا ئیو ٹ ادارے کررہے ہیں ویسے تومیں اکثرہی کراچی آکر پرفارم کرتاہوں مگر ایکسپریس کے فیملی فیسٹیول کی پرفارمنس یادگارہے لوگوں کی محبتوں نے شہرکاخوف ختم کردیاہے۔

 photo 3_zpsae567bab.jpg

ان خیالات کااظہارانھوں نے ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انکاکہنا تھا کہ فنکارکی حوصلہ افزائی اگرعوام کریں تو کنسرٹ میں جان آجاتی ہے لیکن جب لوگ خوف کاشکارہوں توفنکاروں کوکون داددے؟ کراچی کے کشیدہ حالات میں میوزیکل شوزمیں عوام کی دلچسپی اس بات کی دلیل ہے کہ عوام اب مزید کشیدہ حالات نہیں دیکھنا چاہتے انھوںنے مزید کہاکہ کراچی میں مزیداسی طرح کے ایونٹ ہوناچاہیئں تاکہ یہ تاثرختم ہوکہ کراچی کہ حالات خراب ہیں ۔

مقبول خبریں