پلیئرز آرام کی درخواست کرتے ہوئے ڈرتے ہیں، محمد عامر

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 2 دسمبر 2020
میں بھی خود پر کام کے بوجھ کے حوالے سے ٹیم مینجمنٹ سے کہتا رہا مگر کسی نے بات نہیں سنی، پیسر۔
 فوٹو : فائل

میں بھی خود پر کام کے بوجھ کے حوالے سے ٹیم مینجمنٹ سے کہتا رہا مگر کسی نے بات نہیں سنی، پیسر۔ فوٹو : فائل

 کراچی:  فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ کھلاڑی ڈراپ ہونے کے خوف سے آرام کی درخواست کرتے ہوئے ڈرتے ہیں۔

محمد عامر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے پلیئرز تھکن کے باوجود ریسٹ کی درخواست کرنے سے ڈرتے ہیں کہ کہیں انھیں ڈراپ نہ کردیا جائے، میرے خیال میں یہ پلیئرز اور ٹیم مینجمنٹ کے درمیان رابطے کا فقدان ہے، اگر کوئی آرام چاہے تو اسے یہ بات ٹیم مینجمنٹ سے کہنے میں آسانی ہونا چاہیے، مینجمنٹ کو بھی اسے ٹیم سے ڈراپ کرنے کے بجائے بات سمجھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں بھی خود پر کام کے بوجھ کے حوالے سے ٹیم مینجمنٹ سے کہتا رہا مگر کسی نے بات نہیں سنی، میں ورلڈ کپ کا پہلا میچ درد کش گولیاں کھا کر کھیلا تھا، جب میں نے دیکھا کہ میرا جسم مسلسل کرکٹ کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا تو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوگیا مگر اس پر بھی تنازع کھڑا کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔