ایڈیشنل ڈائریکٹر خلیفہ گل نواز اسپتال بنوں ڈاکٹر محمد فاروق کورونا سے جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 2 دسمبر 2020
خیبر پختونخوا میں اب تک 40 ہیلتھ ورکرز کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں ، پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا میں اب تک 40 ہیلتھ ورکرز کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں ، پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن فوٹو: فائل

 پشاور: گل نواز اسپتال کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد فاروق کورونا سے جاں بحق ہوگئے۔

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے جاری کردہ مطابق بنوں کے گل نواز اسپتال کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد فاروق کورونا سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق گزشتہ چند روز سے پشاور کے نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے۔

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کا کہناہے کہ صوبے میں اب تک 40 ہیلتھ ورکرز اور 25 ڈاکٹرز کورونا سے جاں بحق یوچکے ہیں لیکن صوبائی حکومت نے اب تک کسی بھی جاں بحق ملازم کو نہ تو شہدا پیکیج دیا ہے اور نہ ہی ہیلتھ ملازمین کو کورونا رسک الاؤنس دیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر زیادہ جان لیوا ثابت ہورہی ہے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کزشتہ 2 روز میں 141 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔