پاکستان میں فیس بک کے صارفین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی

ایک کروڑ صارفین میں سے بیاسی لاکھ سے زیادہ مرد جبکہ بتیس لاکھ خواتین ہیں


Net News December 28, 2013
ایک کروڑ صارفین میں سے بیاسی لاکھ سے زیادہ مرد جبکہ بتیس لاکھ خواتین ہیں, فوٹو: اے ایف پی/ فائل

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر موجود اعدادو شمار کے مطابق فیس بک کے پاکستان میں صارفین کی تعداد ایک کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے۔

جس میں دس لاکھ کا اضافہ 2013ء کی آِخری سہ ماہی میں ہوا۔ بی بی سی کے مطابق اگر موجودہ اعداودشمار کو دیکھا جائے تو یہ فیس بک کے ایک کروڑ سولہ لاکھ سے زیادہ صارفین فیس بْک کو پاکستان کی سب سے مقبول سماجی رابطوں کی ویب سائٹ بنا دیتے ہیں۔ تاہم اس بات کو حتمی طور پر اسلئے نہیں کہا جا سکتا کیونکہ پاکستان کے حوالے سے معین اعدادوشمار بہت سی ویب سائٹس کے حوالے سے دستیاب نہیں ہیں۔ پاکستان میں فیس بْک کے ایک کروڑ صارفین میں سے بیاسی لاکھ سے زیادہ مرد جبکہ بتیس لاکھ خواتین ہیں۔ بہت سے مبصرین کا خیال ہے ان خواتین میں سے بہت سے وہ اکاؤنٹ بھی ہیں جو مردوں نے خواتین کے نام سے یا مارکیٹنگ کے لوگوں نے بنائے ہیں۔

مقبول خبریں