جیکب ڈفی شاداب خان کا حیران کن کیچ مکمل نہ کرسکے

جیب ڈفی نے چیتے جیسی لپک کے ساتھ دائیں ہاتھ سے گیند اچک لی، وہ باؤنڈری لائن کے اندر بھی رہے۔


Sports Reporter December 19, 2020
جیب ڈفی نے چیتے جیسی لپک کے ساتھ دائیں ہاتھ سے گیند اچک لی، وہ باؤنڈری لائن کے اندر بھی رہے۔ فوٹو: فائل

پہلے ٹی20 کے دوران جیکب ڈفی حیران کن کیچ مکمل نہ کرسکے۔

اننگز کے 10ویں اوور میں شاداب خان نے ایش سوڈی کی ایک گیند پر جارحانہ اسٹروک کھیلا، تھرڈمین پر چھکا یقینی نظر آرہا تھا لیکن جیب ڈفی نے چیتے جیسی لپک کے ساتھ دائیں ہاتھ سے گیند اچک لی، وہ باؤنڈری لائن کے اندر بھی رہے، مگر پھر توازن برقرر رکھنے کی کوشش میں نیچے گرے تو بایاں ہاتھ معمولی سا ایڈورٹائزنگ بورڈ کو چھو گیا۔

امپائر نے چوکا دیا تو سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے سوال اٹھادیا کہ چھکا کیوں نہیں دیا، بعد ازاں واضح ہوا کہ گرتے ہوئے ہاتھ باؤنڈری لائن کو لگنے سے پہلے گیند اندر ہی زمین کو لگ چکی تھی،اس لیے چوکا ہی دیا جاسکتا تھا۔

مقبول خبریں