آپ میرے دل میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ایمن خان کا مرحوم والد کے نام پیغام

ایمن اور منال خان کے والد گزشتہ کئی روز سے بیمار تھے جو کل انتقال کرگئے تھے


ویب ڈیسک January 01, 2021
ایمن اور منال خان کے والد گزشتہ کئی روز سے بیمار ہونے کی وجہ سے کل انتقال کر گئے تھے۔ فوٹو:فائل

اداکارہ ایمن خان نے خالق حقیقی سے ملنے والے اپنے مرحوم والد کے نام جذباتی پیغام دیا ہے۔

ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور جڑواں بہنیں ایمن اور منال خان کے مرحوم والد مبین خان کا گزشتہ روز رضائے الہیٰ سے انتقال ہوگیا۔ جن کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ فیڈرل بی ایریا میں ادا کی گئی۔



والد کے انتقال پر ایمن خان جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔ انسٹا گرام پر انہوں نے مرحوم والد کے نام جذبات سے بھرا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میرے والد مضبوط شخص تھے، آپ میرے دل میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، میں آپ سے پہلے بھی محبت کرتی تھی اور آج بھی کرتی ہوں۔



والد کی صحت کے حوالے سے ایمن نے کچھ روز قبل سب سے گزارش کرتے ہوئے کہا تھا کہ والد کی طبیعت گزشتہ کئی روز سے ناساز ہے، اس لیے والد کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

مقبول خبریں