سونا سال 2013 میں 12500 روپے تولہ سستا ہوگیا

آغاز پر قیمت 62 ہزار، آخری روز 49500 روپے ہو گئی، چاندی کے دام 330 روپے تولہ گر گئے


Business Reporter January 01, 2014
آغاز پر قیمت 62 ہزار، آخری روز 49500 روپے ہو گئی، چاندی کے دام 330 روپے تولہ گر گئے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

ISLAMABAD: سونے کے خریداروں کے لیے تقویمی سال2013 انتہائی پرکشش ثابت ہوا کیونکہ زیرتبصرہ سال کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر12500 روپے کی کمی ہوئی،2013 کے آغاز پر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 62 ہزار روپے تھی جو 31 دسمبر 2013 کو سال کے اختتامی دن 49500 روپے رہی ہے۔

اس طرح 10 گرام سونا بھی 10 ہزار 714 روپے سستا ہونے کے بعد 42428 روپے کی سطح پر آ گیا ہے، مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کی بنیاد بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہونے والی کمی تھی جہاں ایک سال میں فی اونس سونے کی قیمت 459 ڈالر کی کمی سے 1206 ڈالر ہو گئی جوسال 2012 کے اختتام پر 1665 ڈالر تھی، اسی طرح گزرے سال میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں مجموعی طور پر330 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سال کے اختتام پر فی تولہ چاندی کی قیمت گھٹ کر 790 روپے رہی جبکہ 10گرام چاندی کی قیمت مجموعی طور پر283 روپے کی کمی کے بعد677 روپے کی سطح پر آ گئی۔

مقبول خبریں