بگ بیش میں جیک ویدرلڈ ایک ہی گیند پر 2 مرتبہ رن آؤٹ ہوگئے

اس کے باوجود سالٹ کی جانب سے سنگل کی کال پر وہ بھاگے


Sports Desk January 25, 2021
بگ بیش میں جیک ویدرلڈ ایک ہی گیند پر 2 مرتبہ رن آؤٹ ہوگئے

بگ بیش میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے جیک ویدرلڈ ایک ہی گیند پر 2 مرتبہ رن آؤٹ ہوگئے۔

سڈنی تھنڈر کے کرس گرین کی گیند پر اسٹرائیکر فل سالٹ نے اسٹریٹ شاٹ کھیلا جس پر گیند بولر گرین کے ہاتھ کو چھوتے ہوئے اسٹمپس پر لگی، اس وقت نان اسٹرائیکر ویدرلڈ کریز سے باہر ہونے کے سبب رن آؤٹ ہوگئے تھے۔



اس کے باوجود سالٹ کی جانب سے سنگل کی کال پر وہ بھاگے، مگر چونکہ ان کی توجہ منتشر ہوچکی تھی اس لیے وکٹ کے درمیان میں رک گئے، جس پر وکٹ کیپر سیم بلنگز نے گیند وصول کرکے ان کے کریز تک پہنچنے سے قبل بیلز گرا دیں، اس طرح وہ بگ بیش کی تاریخ میں ایک ہی گیند پر 2 مرتبہ رن آؤٹ ہونے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔

مقبول خبریں