سینیٹ الیکشن میں اب سیکریسی نہیں ہوگی، پارٹی تناسب سے نمائندگی ہوگی، فیصل جاوید

ویب ڈیسک  پير 1 مارچ 2021
معزز عدالت کا خوش آئند اور زبردست فیصلہ آیا ہے، رہنما پی ٹی آئی

معزز عدالت کا خوش آئند اور زبردست فیصلہ آیا ہے، رہنما پی ٹی آئی

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ اب ہمیشہ خفیہ نہیں رہے گا اور پارٹی تناسب سے نمائندگی ہوگی۔

سینیٹر فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے صدارتی ریفرنس میں آرٹیکل 226 کی تشریح کرنے کی درخواست کی تھی، معزز عدالت کا خوش آئند اور زبردست فیصلہ آیا ہے، عدالت نے تمام فریقین کو سنا جس پر عدالت کے شکر گزار ہیں، عمران خان کی کوشش تھی ہر جگہ سے کرپشن ختم کریں، معزز عدالت نے کہا سیکریسی آف دی بیلٹ دائمی اورمستقل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ الیکشن خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہی ہوں گے، سپریم کورٹ کی رائے

فیصل جاوید نے مزید کہا کہ عدالت نے ہدایت کی ہے الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کے عمل کو یقینی بنائے، آزادانہ اور شفاف الیکشن کے لیے یہ ایک زبردست رائے آئی ہے، اب سینیٹ میں ووٹ کی سیکریسی نہیں ہو گی اور پارٹی تناسب سے سینیٹ میں نمائندگی ہوگی، آج عمران خان کی جیت ہوئی ہے، عمران خان کی جدوجہد کرپشن کے خاتمے اور غریب آدمی کے لیے ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔