کھلاڑیوں کوچزاوراسٹاف کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آگئیں

قذافی اسٹیڈیم میں کام کرنے والے تمام اسٹاف کےکورونا ٹیسٹ کل ہوں گے


Sports Reporter March 09, 2021
نیگیٹو رپورٹس رکھنے والے لوگ جمعرات سے دوبارہ آفس میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرمیں موجود کھلاڑیوں، کوچز اوراسٹاف کے کورونا ٹیسٹ رپورٹس پی سی بی کومل گئیں۔

مجموعی طورپرانہترافراد کے ٹیسٹ کرائے گئے جو تمام نیگیٹو ہیں، رپورٹس انے کے بعد لاہور سےباہر دوسرے شہروں سے تعلق رکھنے والے کرکٹرزکو اپنے گھرجانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ لاہور کے رہائیشی کرکٹرز اور اسٹاف ممبران پہلے ہی اپنے گھروں میں موجود ہیں۔

پی سی بی ہیڈکوارٹرمیں ایک کورونا رپورٹ پازیٹو آنے کے بعد نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں موجود سب افراد کے بھی گزشتہ روز ٹیسٹ لیے گئے تھے۔ دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم میں کام کرنے والے تمام اسٹاف کےکورونا ٹیسٹ کل ہوں گے، نیگیٹو رپورٹس رکھنے والے لوگ جمعرات سے دوبارہ آفس میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

مقبول خبریں