پاکستان کی دھرتی میوزک کے شعبے میں بہت زرخیزہے گلوکار شہکی

ہمیشہ سینئرزکی عزت کی اوراسی وجہ سے آج بھی لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں


Showbiz Reporter January 09, 2014
ہمارے ملک کے معروف گلوکاروں نے اپنی عمدہ گائیکی سے پاکستان کا نام روشن کیا۔ فوٹو : فائل

بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار محمد علی شہکی نے کہا ہے کہ میں نے شوبز میں بہترین وقت گزارا ہے۔

سیکڑوں گیت، ملی نغمے گائے اور فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔میں نے ہمیشہ اپنے سینئرزکی عزت کی اورجونئیرفنکاروں کی حوصلہ افزائی۔ یہی وجہ ہے کہ سب لوگ اتنا وقت گزرجانے کے بعد بھی مجھ سے محبت کرتے ہیں۔



ان خیالات کااظہارمحمد علی شہکی نے گزشتہ روزکراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرگلوکارہ حمیرا کنول، مسکان جے، ہم خان، بنیتا ڈیوڈ، ڈاکٹرعمیراورمحمداشرف سمیت دیگر موجود تھے۔ اس موقع پرمحمد شہکی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی دھرتی میوزک کے شعبے میں بہت زرخیزہے۔ ہمارے ملک کے معروف گلوکاروں نے اپنی عمدہ گائیکی سے پاکستان کا نام روشن کیااوراب نوجوان گلوکاربھی اسی طرح بہترین کام کررہے ہیں۔

مقبول خبریں