50 سے 59 سال کے شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن 21 اپریل سے شروع

تمام لوگ ویکسی نیشن کے لیے اپنی رجسٹریشن کروائیں، اسد عمر


ویب ڈیسک April 17, 2021
تمام لوگ ویکسی نیشن کے لیے اپنی رجسٹریشن کروائیں، اسد عمر

سربراہ این سی او سی نے کہا ہے کہ 50 سے 59 سال کی عمر کے شہریوں کے لیے کورونا ویکسینیشن 21 اپریل سے شروع کردی جائے گی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا جس میں 50 سے 59 سال کی عمر کے شہریوں کے لیے کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اسد عمر نے کہا کہ ملک بھر میں 50 سے 59 سال کے افراد کے لیے کورونا ویکسی نیشن 21 اپریل بدھ سے شروع کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر تمام لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ وہ ویکسی نیشن کے لیے اپنی رجسٹریشن کروائیں۔

مقبول خبریں