اداکارشان نے زندگی کی نصف سنچری مکمل کرلی

شوبز رپورٹر  منگل 27 اپريل 2021
2007 میں ان کی فنی خدمات کے پیش نظر پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔(فوٹو:فائل)

2007 میں ان کی فنی خدمات کے پیش نظر پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔(فوٹو:فائل)

 لاہور: ناموراداکار شان نے زندگی کی نصف سنچری مکمل کر لی، لالی ووڈ اداکار کے پرستاروں نے انہیں 50 ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ شان نے27 اپریل 1971 کو لاہور کے ایک فنکار گھرانے میں آنکھ کھولی۔ ہدایت کار ریاض شاہد اور اداکارہ نیلو کے صاحبزادے شان نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ اسٹار کیا۔

1990ء میں بننے والی فلم بلندی سے شان  نے لالی وڈ میں ہیرو کی حیثیت سے ڈیبیو کیا۔ شان نے بطور اداکار ڈیڑھ سو سے زائد پنجابی واردو فلموں میں کام کیا جب کہ دس سے زائد فلمیں بطور ہدایتکار بھی بنائیں، جن میں گنز اینڈ روزز، مجھے چاند چاہیے، موسیٰ خان، ظل شاہ، ارتھ سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔

شان پاکستان فلم انڈسٹری کومعیاری فلم انڈسٹری بنانے میں ہمیشہ کوشاں رہے۔ 2007 میں ان کی فنی خدمات کے پیش نظر پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔