ساجد خان پاکستان کے 244ویں ٹیسٹ کرکٹر بن گئے

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 30 اپريل 2021
ساجد خان کو انجرڈ یاسر شاہ کا خلا پْر کرنے کیلیے پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

ساجد خان کو انجرڈ یاسر شاہ کا خلا پْر کرنے کیلیے پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  ساجد خان نے پاکستان کے 244ویں ٹیسٹ پلیئر کے طور پر اپنا نام درج کرالیا،اسپنر نے زمبابوے کیخلاف ہرارے ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا۔

بابر اعظم نے ساتھیوں کھلاڑیوں کی موجودگی میں ساجد خان کو گرین کیپ پہناتے ہوئے کیریئر میں کامیابیوں کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا،یاد رہے کہ ساجد خان کو انجرڈ یاسر شاہ کا خلا پْر کرنے کیلیے پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ پاکستان نے پروٹیز سے ہوم سیریز کا آخری میچ کھیلنے والی ٹیم میں اورکسی تبدیلی کی ضرورت محسوس نہیں کی۔

دوسری جانب کپتان شین ولیمز کی انجری کے سبب زمبابوے کی کمان برینڈن ٹیلر نے سنبھالی، میزبان ٹیم نے روئے کایا، رچرڈ نگاراوا اور ملٹن شمبا کو ڈیبیو کا موقع فراہم کیا۔ توقعات کے برعکس ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی بیٹسمینوں کو سخت پریشان کرنے والی لیوک جونگوے کو کیریئر کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے کیلیے منتخب نہیں کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔