کراچی میں اگلے 3 روزشدید گرمی کی پیشگوئی

جنوب مغربی ہواؤں کے ساتھ متبادل سمت کی مغربی ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے


ویب ڈیسک May 26, 2021
محکمہ موسمیات صبح وشام کے وقت نمی کے تناسب میں اضافہ ریکارڈ ہوسکتا ہے: فوٹو: فائل

شہرقائد میں اگلے 3 روزپارہ 36 سے 38 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹرفارہیٹ ویونے ایڈوائزری جاری کردی جس کے مطابق اگلے تین روزکے دوران شہرکا موسم گرم ومرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تین روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے، جنوب مغربی ہواؤں کے ساتھ متبادل سمت کی مغربی ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے جب کہ صبح وشام کے وقت نمی کے تناسب میں اضافہ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

مقبول خبریں