ہوٹل میں آگ کورونا زدہ یوروگوئن فٹبالرکھڑکی سے باہر نکل گئے

ابتدا میں دھویں کا کوئی نوٹس نہیں لیا کیونکہ وہ کورونا کی وجہ سے سونگھنے کی حس کھوبیٹھے تھے، متاثرہ پلیئر


Sports Desk May 27, 2021
ابتدا میں دھویں کا کوئی نوٹس نہیں لیا کیونکہ وہ کورونا کی وجہ سے سونگھنے کی حس کھوبیٹھے تھے، متاثرہ پلیئر۔ فوٹو: فائل

کورونا زدہ یوروگوئن فٹبالر نے ہوٹل میں آگ لگنے کے باعث کھڑکی سے باہر نکل کر جان بچائی۔

یوروگوئین فٹبالر فرانسسکو ڈیوریٹ کورونا مثبت آنے پر ارجنٹائن کی مقامی ہوٹل میں دیگر پلیئرز کے ہمراہ قرنطینہ اختیار کیے ہوئے ہیں، ہوٹل میں آگ لگنے پر انھوں نے جان بچانے کیلیے کھڑکی سے باہر نکلنے کی کوشش کی، انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرکے کرین کی مدد سے انھیں بحفاظت نیچے اتارلیا، وہ ہوٹل کی 11 ویں منزل پر مقیم تھے۔

متاثرہ پلیئر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ انھیں نے ابتدا میں دھویں کا کوئی نوٹس نہیں لیا کیونکہ وہ کورونا کی وجہ سے سونگھنے کی حس کھوبیٹھے تھے۔

مقبول خبریں