- بابراعظم نے کوہلی کے ریکارڈ پر بھی قبضہ جمالیا
- کراچی میں نوجوان نے ڈاکو کو ماردیا، فائرنگ کے تبادلے میں خود بھی جاں بحق
- ایک اوور میں 25 رنز؛ بابراعظم کا ایک اور ریکارڈ
- 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں یا ہمیں فوری سزائیں سنائیں، شیخ رشید
- وزن کم کرنے والے انجیکشن قلبی صحت کے لیے مفید، تحقیق
- ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کشید کرنے والا پلانٹ
- 83 سالہ خاتون ہاورڈ سے گریجویشن کرنے والی معمر ترین طالبہ بن گئیں
- پاکستان سے دہشتگردی کیخلاف کوششیں بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، امریکا
- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی20 میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
ہائی کورٹ، سندھ پبلک سروس کمیشن کا موجودہ ڈھانچہ معطل
حیدرآباد: سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد کے جسٹس ذوالفقار احمد خان اور جسٹس محمد سلیم جیسر پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سندھ پبلک سروس کمیشن ایکٹ1989کو آئین، چیئرمین اور ممبران کی تقرری کے رولز2017کو سندھ گورنمنٹ رولز آف بزنس1986 اور سندھ پبلک سروس کمیشن فنکشنز)رولز 1990کو سندھ پبلک سروس کمیشن ایکٹ 1989کے خلاف قرار دیتے ہوئے پبلک سروس کمیشن کے مو جودہ ڈھانچے کو معطل کر دیا۔
عدالت عالیہ نے ایس پی سی ایس کے مذکورہ تمام ایکٹ و رولز کو معطل کرنے کے ساتھ ساتھ ایس پی ایس سی ایکٹ 1989 کے تحت تمام ٹیسٹ، انٹرویوز، سلیکشنز، بھرتیاں اور ٹینڈرز وغیرہ کو بھی معطل رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے جبکہ عدالت عالیہ نے2018میں لیے جانے والے مقابلے کے امتحانات اور محکمہ صحت میں1783میل و فی میل ڈاکٹرز کی ہونے والے بھرتیوں کو منسوخ کر دیا ہے۔
عدالت عالیہ میں مختلف اضلاع کے رہائشیوں کی پبلک سروس کمیشن میں اقربا پروری سمیت دیگر الزامات کے تحت دائر کردہ مختلف آئینی درخواستوں کی سماعت کے بعد محفوظ کردہ تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا،درخواست گذار عمارہ گوہر، عاصمہ، مسماۃ روبینہ بیگم، ناہید اختر، عبداللھ، امتیاز تھیبو و دیگر نے مختلف ادوار میں سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی مختلف بھرتیوں اور امتحانات میں اقرباپروری، من پسند امیدواروں کو نوازنے سمیت دیگر الزامات کے تحت آئینی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں 30 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس ذوالفقار احمد خان نے تحریر کیا ہے۔
تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے حوالے سے سوموٹو ایکشن کے دوران بڑی خلاف ورزیاں اور غیرقانونی بھرتیوں کا پتہ لگایا تھا اور کمیشن کے قواعد و ضوابط اور طریقہ کار میں بہتری کیلئے فیصلہ بھی جاری کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔