وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجروال کا مرکزی حکومت پولیس کیخلاف دھرناگلیوں سے حکومت چلانیکا اعلان

مطالبات تسلیم ہونے تک اپنا دھرنا جاری رکھیں گے۔وزیراعلی


Net News January 21, 2014
مطالبات تسلیم ہونے تک اپنا دھرنا جاری رکھیں گے۔وزیراعلی۔فوٹو:فائل

دہلی کے وزیراعلیٰ اور بھارت کے سیاسی منظرنامے میں ہلچل مچانے والی نئی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجروال نے بھارت کی مرکزی حکومت اور اعلیٰ پولیس افسران کیخلاف دھرنا شروع کرتے ہوئے گلیوں اورچوراہوں سے ریاستی حکومت چلانے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی وزیر اعلیٰ اور کابینہ کے اراکین مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمارشنڈے کے دفتر کے باہر دھرنا دینا چاہتے تھے تاہم اس کی اجازت نہ ملی جس کے بعد وزیراعلیٰ اپنی کابینہ کے ممبران اورسیکڑوں ساتھیوں سمیت ایل بھون کے علاقے کے ایک باغ میں دھرنا دینے بیٹھ گئے،دھرنے کے باعث دہلی شہر میں بد ترین ٹریفک جام رہی اور 4 میٹرو اسٹیشنز کو بند کردیا گیا۔ اروند کیجروال نے کہا کہ وہ مطالبات تسلیم ہونے تک اپنا دھرنا جاری رکھیں گے۔

خواہ اس میں10 دن کیوں نہ لگیں۔ وزیر اعلیٰ دہلی پولیس کے ان افسران کے خلاف کاروائی چاہتے ہیں جنہوں نے بقول ان کے فرائض کی ادائیگی میں غفلت اور کوتاہی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں آئے روز آبروریزی کے وقعات ہورہے ہیں تاہم پولیس ان کیخلاف صرف تفتیش کررہی ہے اور مجرم سرعام گھوم رہے ہیں۔

مقبول خبریں