پاکستان سڑک کنارے نصب بموں کی نشاندہی کیلیے امریکی روبوٹس خریدے گا

پاکستان نے ابتدائی طورپر78لاکھ ڈالرکے روبوٹ منگوائے ہیں،امریکی کمپنی


INP January 21, 2014
پاکستان نے ابتدائی طورپر78لاکھ ڈالرکے روبوٹ منگوائے ہیں،امریکی کمپنی۔فوٹو:فائل

پاکستان نے امریکی کمپنی سے سڑک کنارے نصب بموں کی نشاندہی اورانھیں ناکارہ بنانے والے ٹیلون روبوٹس کی خریداری کامعاہدہ کرلیا۔

پاکستان نے ابتدائی طورپر78لاکھ ڈالرکے روبوٹ منگوائے ہیں۔ امریکی کمپنی کائنیٹک کی ویب سائٹ کے مطابق روبوٹ کی خریداری کے معاہدے میں امریکی نیوی نے پاکستان کی مددکی ہے۔ پاکستان کی جانب سے دیے جانے والے آرڈرکی مالیت 78لاکھ ڈالرہے۔ ٹیلون روبوٹس سب سے پہلے بوسنیامیں امریکی فوج نے استعمال کیے۔ امریکااورکینیڈاسمیت دنیابھرمیں 30ممالک ٹیلون روبوٹس کااستعمال کررہے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق افغانستان اور عراق میں ٹیلون روبوٹس نے ہزاروں بموں کوناکارہ بنایاجبکہ اس دوران صرف 13روبوٹ دھماکے کے باعث تباہ ہوئے۔

مقبول خبریں