پاکستان اوربھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ

پاکستان میں کل 609 بھارتی قیدی موجود ہیں، ترجمان دفترخارجہ


ویب ڈیسک July 01, 2021
بھارت کی جانب سے فہرست پاکستان ہائی کمیشن نیو دہلی کے حوالے کی گئی

پاکستان اوربھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا گیا۔

پاکستان اوربھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان نے فہرست بھارتی کمیشن اسلام آباد کے حوالے کی جس کے مطابق پاکستان میں کل 609 بھارتی قیدی موجود ہیں۔ قیدیوں میں 51 سویلین اور 558 فشرمین شامل ہیں۔

بھارت کی جانب سے فہرست پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کے حوالے کی گئی جس کے مطابق بھارت میں 345 پاکستانی قید ہیں۔ پاکستانی قیدیوں میں 271 سویلین اور74 فشرمین شامل ہیں۔

مقبول خبریں