دورانِ میچ شاہین شاہ آفریدی کی فل سالٹ سے تلخ کلامی ہوگئی

اوپنر ایک گیند پر پل شاٹ نہ کھیل پائے تو شاہین نے کوئی تلخ جملہ کہا۔


Sports Reporter July 14, 2021
اوپنر ایک گیند پر پل شاٹ نہ کھیل پائے تو شاہین نے کوئی تلخ جملہ کہا ۔ فوٹو : فائل

شاہین شاہ آفریدی کی فل سالٹ سے تلخ کلامی ہو گئی۔

تیسرے ون ڈے میچ میں انگلش بیٹسمین فل سالٹ جارحانہ موڈ میں نظر آئے جب کہ پاکستانی پیسر کے 2اوورز میں 24رنز بن چکے تھے، اوپنر ایک گیند پر پل شاٹ نہ کھیل پائے تو شاہین نے کوئی تلخ جملہ کہا، فل سالٹ نے بھی جواب دیتے ہوئے انھیں بولنگ مارک کی جانب واپس جانے کا اشارہ کردیا۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل میں شاہین شاہ آفریدی سابق کپتان سرفراز احمد سے الجھ پڑے تھے۔

مقبول خبریں