لاہور میں گھر گھر جاکر کورونا ویکسی نیشن کا آغاز

ویب ڈیسک  پير 26 جولائی 2021
پولیو مہم کی طرز پر ٹیمیں گھر گھر جا کر کورونا ویکسین لگائیں گی

پولیو مہم کی طرز پر ٹیمیں گھر گھر جا کر کورونا ویکسین لگائیں گی

ضلعی انتظامیہ لاہور نے کورونا ویکسین گھر گھر جا کر لگانے کا آغاز کر دیا۔

ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے بتایا کہ آج سے باقاعدہ طور پر آغاز کر دیا گیا، پولیو مہم کی طرز پر ٹیمیں گھر گھر جا کر کورونا ویکسین لگائیں گی، روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 65 ہزار شہریوں کی ویکسی نیشن ٹارگٹ ہوگا۔

ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگانا ہدف ہے، 40 فیصد ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کیا جائے گا، شہری کورونا ویکسی نیشن ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں اور ویکسین لازمی لگوائیں، اس طرح ہی کورونا سے بچاؤ ممکن ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔