سی این جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

ویب ڈیسک  منگل 3 اگست 2021
پنجاب میں فی لیٹر 5 روپے اور سندھ میں 8 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ، صدر سی این جی ایسوسی ایشن

پنجاب میں فی لیٹر 5 روپے اور سندھ میں 8 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ، صدر سی این جی ایسوسی ایشن

 کراچی: سی این جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔

صدر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کے مطابق پنجاب میں فی لیٹر 5 روپے اور سندھ میں 8 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پنجاب میں سی این جی 112 روپے لیٹر جب کہ سندھ میں 148 روپے کلو ہوگئی۔

صدر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایل این جی کی قیمت میں اضافہ اور روپے کی بے قدری قیمت بڑھانے کی وجہ قرار دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی کی قیمتوں میں17 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد سی این جی کی قیمت 140 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔