بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال

آزادی کے متوالوں کو احتجاج سے روکنے کے لئے بھارتی فوج اور پولیس اہل کاروں کی نفری سڑکوں پر تعینات ہیں۔


ویب ڈیسک January 26, 2014
مقبوضہ کشمیر کے علاوہ بھارت کی 15 سے زائد دیگر ریاستوں میں بھی علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں. فوٹو: اے ایف پی/فائل

بھارت میں آج 64واں یوم جمہوریہ منایا جارہا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔

کشمیر میڈیا سیل کے مطابق بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں، سری نگر سمیت پورے مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے، کاروباری مراکز، بازار اور دکانیں بند ہیں جبکہ آزادی کے متوالوں کو احتجاج سے روکنے کے لئے بھارتی فوج اور پولیس اہل کاروں کی نفری سڑکوں پر تعینات ہیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاوہ بھارت کی 15 سے زائد دیگر ریاستوں میں بھی علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں اور ان علاقوں میں بھی آج احتجاج کیا جارہا ہے۔

مقبول خبریں