پاکستان موسیقی میں ہمیشہ بھارت سے بہتر رہا ہے سارہ رضا

آرٹ اور کلچر کے ادارے نئے آنیوالوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کریں


Showbiz Reporter January 28, 2014
ہمارا پڑوسی ملک فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں میں بہت کام کررہا ہے ۔ فوٹو: فائل

بھارتی چینل کے مقبول پروگرام سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی معروف گلوکارہ سارہ رضا خان نے کہا ہے کہ موسیقی کے شعبے میں پاکستان اپنی مثال آپ ہے۔

ہمارا پڑوسی ملک فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں میں بہت کام کررہا ہے لیکن موسیقی کے شعبے میں پاکستان ہمیشہ ان سے بہتررہا ہے۔ ہمارے عظیم گائیکوں نے موسیقی کے میدان میں جس طرح سے کامیاب اننگز کھیلی ہے اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی۔

 photo 2_zps7f29e883.jpg

ان خیالات کااظہارسارہ رضانے ایک ملاقات کے دوران ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ اس لیے آرٹ اور کلچر کو پروموٹ کرنے کے لیے بنائے جانے والے اداروں کو چاہیے کہ وہ نئے آنے والوں کی حوصلہ افزائی کریں اور انھیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کریں ۔

مقبول خبریں