سنیہا اولال دوبارہ بالی ووڈ میں جلوے دکھانے کیلیے تیار

سلمان خان نےایشوریہ رائےسے مشابہ ’’لکی ۔ نوٹائم فار لو‘‘ کی ہیروئن کودوسری اننگزشروع کرنے کے لیے مشورے دینا شروع کردیے


Showbiz Desk January 30, 2014
سائوتھ کی فلموں میں کام کرچکی ہوں،میرے لیے غلطی کی گنجائش نہیں، فلمیں احتیاط سے منتخب کرونگی،سلمان خان کی رہنمائی حاصل ہے،سنیہا۔ فوٹو: فائل

2005ء میں فلم ''لکی'' سے بالی ووڈ میں آنے والی اداکارہ سنیہا اولال (Sneha Ullal)نے تامل اور تیلگو فلموں میں اپنی پرفارمنس کی دھاک بٹھانے کے بعد ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ میں آمد کی تیاری شروع کر دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سلمان خان جنہوں نے 2005ء میں اداکارہ کو اپنی فلم ''لکی... نوٹائم فار لو'' میں متعارف کرایا تھا کو ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ میں دوسری اننگز شروع کرنے کے لیے مشورے دے رہے ہیں۔ فلم ''لکی... نوٹائم فار لو'' جو باکس آفس پر لوگوں کی بھر پور توجہ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتی تھی، اس کے باوجود سنیہااولال کی پرفارمنس کو سراہا گیااور ایشوریہ رائے سے مشابہت نے اسے کسی حد تک مشہور کر دیا۔ سنیہا اولال نے بھارتی خبر رساں ادارے کو انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ میں بالی ووڈ میں دوبارہ آمد کے لیے تیاری کر ہی ہوں اور سلمان خان میری مکمل رہنمائی کر رہے ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم ''لکی... نوٹائم فار لو'' کے بعد بھی میرے سلمان خان سے رابطے رہے ہیں۔ جب میں نے پہلی فلم میں کام کیا تھا توبالی ووڈ یا فلم انڈسٹری کے متعلق کچھ معلوم نہیں تھا مگر اب میں سائوتھ کی متعدد فلموں میں اپنی اداکاری کا مظاہرہ کرچکی ہوں اس لیے بالی ووڈ میں دوبارہ آمد کے لیے مکمل طور پر تیار ہوں۔

سلمان خان نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا ہے اور وہ ہمیشہ سمجھاتے رہتے ہیں کہ کیا کرنا ہے اور کیا نہیں۔ وہ میری بالی ووڈ میں دوبارہ آمد کے لیے بھی بھر پور طریقے سے رہنما ئی کررہے ہیںایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ شوبز میں اپنی موجودگی برقرار رکھنے کے لیے خوبصوری بہت اہم حیثیت رکھتی ہے ۔ وہ مجھ پر ہمیشہ بہتر کام کے لیے دبائو ڈالتے رہے اور حقیقت میں بھی ان پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہوں انھوں نے مجھے جم جوائن کرنے کا کہنے کے ساتھ ساتھ بیلے ڈانس سیکھنے کا بھی کہا ہے جس پر میں عمل کررہی ہوں امید ہے بالی ووڈ میں میری دوبارہ آمد بھرپور ہوگی جسے شائقین سراہیں گے ۔ سنہا اولال جو تیلگو فلموں میں کام کرچکی ہیں اب بالی ووڈ کی فلموں کے انتخاب میں محتاط رہنا چاہتی ہیں اس سلسلہ میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس وقت میرے پاس بے شمار فلم کمپنیوں کی آفرز ہیں جن پر خوش ہونے کے ساتھ ساتھ میں تھوڑے سے اعصابی دبائو کا شکار بھی ہوں میں تھوڑا وقت لینا چاہتی اور آہستگی سے آگے بڑھنا چاہتی ہوں مجھے مقابلے کی فضا میں تھوڑا محتاط رہنا ہوگا کیونکہ میرے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

 photo 1_zpsfaca6889.jpg

سلمان خان کی طرف سے اپنی نئی فلم میں کاسٹ کیے جانے کے سوال پر اداکارہ کاکہنا تھا کہ ابھی تک انھوںنے مجھے اس سلسلہ میں کوئی پیش کش نہیں کی ہے تاہم جب وہ مجھے اپنی کسی فلم میں کام کرنے کا کہیں گے تو انکار نہیں کروں گی ۔واضح رہے کہ سنہا اولال 18 دسمبر 1985کو مسقط اومان میں پیدا ہوئیںابتدائی تعلیم مسقط اور اومان کے شہر صلالحہ میں بھارتی اسکول سے حاصل کی بعد ازاں وہ اپنی والدی کے ساتھ بھارت کے شہر ممبئی منتقل ہوگئی جہاں ڈیوریلو کانونٹ ہائی اسکول اور ورتک کالج سے تعلیم حاصل کی ۔کالج کے ہی دنوں میں اس کی ملاقات بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی بہن ارپیتا خان سے ہوئی اور دونوں م یں گہری دوستی ہوگئی جس پر سلمان خان نے اسے اپنے ساتھ فلم میں کام کرنے کی پیشکش کردی ۔ سنہا اولال نے 2005 میں ہندی فلم ''لکی...نو ٹائم فار لو'' سے بالی ووڈ میں بطور اداکارہ کیرئیر شروع کیا یہ فلم باکس آفس پر زیادہ توجہ تو نہ حاصل کرسکی مگر اس کی ایشوریا رائے سے مشابہت کا نوٹس لیا گیا ۔اس سلسلہ میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایشوریہ رائے سے مشابہت سے اسی شوبز میں کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا تاہم اسے ایک پہچان ضرور ملی ہے ۔ 2006 میں سنہا سلمان خان کے بھائی سہیل خان کے ساتھ فلم ''آریان میں جلوہ گر ہوئیں مگر یہ فلم بھی کامیاب نہ ہوسکی ۔

اس فلم کی ناکامی کے بعد سنیہا نے خود کو ایک ناکام اداکارہ کے لیبل سے بچانے کے لیے بالی ووڈ سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کرلی اس سلسلہ میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں فلم انڈسٹری میں رہنا چاہتی ہوں اور اس کے لیے مجھے اچھی فلموں کی ضرورت ہے اس لیے فی الحال بالی ووڈ میں کام نہیں کروں گی۔2008 میں اداکارہ کی دو تیلگو فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں جب کہ اسے اپنی پہلی تیلگو فلم ''السمگا اتشامگا'' میں بہترین اداکاری پر بہترین ڈیوٹ اداکارہ کے سنتوشم ایوارڈ سے نوازا گیا ۔2009 میں تیلگو فلم ''کرنٹ'' 2010 ایک مرتبہ پھر سے ہندی فلم ''کلک'' میں جلوہ گر ہوئیں جب کہ اسی برس اداکارہ کی تیلگو فلم ''سمہا'' ریلیز ہوئی۔ 2011میں 2 تیلگو فلمیں ''آلامودالندی''اور ''مداتھاکاجا'' ایک کناڈا فلم ''دیوی'' ریلیز ہوئی جب کہ اداکارہ کو ایک بھارت میں ہی بنائی جانیولی انگلش فلم ''گاندھی پارک ''میں کاسٹ کیا گیا اطلاعات کے مطابق یہ فلم ابھی تک التوا کا شکار ہے ۔گزشتہ برس سنیہا اولال کی تیلگو فلم ایکشن تھری ڈی سینما گھروں کی زینت بنائی گئی جب کہ رواں برس کے دوران اداکارہ کی ایک اور تیلگو فلم ''آنتھا نی مائیلون'' تیاری کے مراحل میں ہے جسے رواں برس ہی سینماگھروں کی زینت بنایاجائے گا۔

مقبول خبریں