معمول کا کام پسند نہیں ہمیشہ معیار کو ترجیح دی غالب کمال

ڈائریکٹربے حس ہوچکے وہ معیار پر نہیں بلکہ تعداد پر زیادہ فوکس کرتے ہیں، گفتگو


Showbiz Reporter January 30, 2014
جب بھی کوئی پروجیکٹ کرتا ہوں تووہ لوگوں کو برسوں یاد رہتاہے۔ فوٹو: فائل

اداکارغالب کمال نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ تعداد کی بجائے معیارکوترجیح دی ہے۔

معمول کا کام مجھے پسند نہیں ہے اس لیے کم کم دکھائی دیتاہوں لیکن جب بھی کوئی پروجیکٹ کرتا ہوں تووہ لوگوں کو برسوں یاد رہتاہے۔ ہمارے ہاں ڈائریکٹربے حس ہوچکے ہیں اوروہ معیار پر نہیں بلکہ تعدادپرزیادہ فوکس کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ میں نے اداکاری اورمیزبانی کے شعبے میں کام کرتے ہوئے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ اس میں حقیقت کا رنگ نمایاں ہوں۔

 photo 2_zpsbffa483a.jpg

لیکن ہمارے ہاں اب ان باتوںکا خیال نہیں کیا جاتا۔ یہی وجہ ہے کہ جب کوئی بھی کردارمجھے آفرکیا جاتاہے تومیں اس کاسکرپٹ پڑھنے کے بعد ہی اس کوسائن کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کرتا ہوں۔جو کام مجھے پسند نہیں آتا میں وہ کام کبھی نہیں کرتا۔ مجھے اپنے والد اوراپنے نام کی قدروقیمت کا اندازہ ہے اورمیں ایسا کوئی کام نہیں کرسکتا جس سے میرے والد مرحوم محمد کمال کا نام خراب ہو۔

مقبول خبریں