کوہلی فتح کے بعد ’’بین‘‘ بجا کر میزبان شائقین کا مذاق اڑانے لگے

یہ خود کوہلی کیلیے اچھا نہیں ہے، نک کامپٹن


Sports Desk September 08, 2021
یہ خود کوہلی کیلیے اچھا نہیں ہے، نک کامپٹن۔ فوٹو : انٹرنیٹ

انگلینڈ سے چوتھے میچ میں فتح کے بعد بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی ''بین'' بجا کر میزبان شائقین کا مذاق اڑانے لگے۔

اوول میں ویراٹ کوہلی نے انگلش کرکٹ کے سپورٹرز بارمی آرمی کی جانب دیکھتے ہوئے دونوں ہاتھ بین کی طرح جوڑ کر ان کا مذاق اڑایا، انھیں اس حرکت پر سابق کرکٹرز نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

نک کامپٹن نے کہاکہ یہ خود کوہلی کیلیے اچھا نہیں ہے، اس حرکت کی ضرورت نہیں تھی۔

مائیکل وان نے کہا کہ ہمارے پاس اس انداز میں شائقین کا مذاق اڑانے والا کوئی کردار نہیں ہے۔

مقبول خبریں