محمد حفیظ کیریبیئن لیگ سے قبل از وقت طلبی پر ناخوش

محمد حفیظ کو 18 ستمبر تک کا این او سی جاری کرنے کے باوجود16تاریخ تک رپورٹ کرنے کی ہدایت


Saleem Khaliq September 11, 2021
محمد حفیظ کو 18 ستمبر تک کا این او سی جاری کرنے کے باوجود16تاریخ تک رپورٹ کرنے کی ہدایت ۔ فوٹو : فائل

آل راؤنڈر محمد حفیظ کیریبیئن لیگ سے قبل از وقت طلبی پر ناخوش ہیں۔

محمد حفیظ کو 18 ستمبر تک کا این او سی جاری کرنے کے باوجود16تاریخ تک رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی، چارٹرڈ فلائٹس کی وجہ سے سی پی ایل فائنل کے بعد17 ستمبرکوآنے کی درخواست مسترد ہوگئی، وہ اتوار کو وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔

دوسری جانب ایک اور پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کو آخر تک کیریبیئن جزائر میں رکنے کی اجازت مل گئی، اس دہرے معیار پر حفیظ حیران رہ گئے ہیں۔

مقبول خبریں