- پاکستان اور امریکا کا ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا عزم
- سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی
- نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع
- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
- سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری
- پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، آرمی چیف
- جامعہ کراچی میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلیے ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم
- نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کیلیے حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں میں گروپ بنانے پر اتفاق
- 40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے، تحقیق
- سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
- سندھ میں گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی، وزیر خوراک
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی
- برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں
- ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر مسافر خاتون نے اپنا بستر لگا لیا
- دانتوں کی دوبارہ نشونما کرنے والی دوا کی انسانوں پر آزمائش کا فیصلہ
- یوکرین کا روس پر میزائل حملہ؛ 13 ہلاک اور 31 زخمی
- الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن پر عائد اعتراضات کی تفصیلات سامنے آگئیں
فحش فلمیں کیس؛ راج کندرا نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا
ممبئی: بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا نے فحش فلمیں بنانے کے کیس میں ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عدالتی ریمانڈ پر جیل میں موجودراج کندرا نے ممبئی کی مقامی عدالت میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔ جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فحش فلمیں بنانے کے کیس میں پیش کی گئی چارج شیٹ میں میرے خلاف کوئی واضح ثبوت نہیں، کیس کی تحقیقات تقریباً مکمل ہوچکی ہے۔ مجھے اس کیس میں جان بوجھ کر ’بلی کا بکرا‘ بنایا جا رہا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: شلپا شیٹھی شوہر راج کندرا سے علیحدگی کا سوچنے لگیں
یاد رہے کہ ممبئی کرائم برانچ نے 19 جولائی کو فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپلی کیشز کے ذریعے نشر کرنے کے الزام میں راج کندرا کو گرفتار کیا تھا۔ کرائم برانچ نے ان کے گھر اور دفترسے کمپیوٹر سرورز اور70 فحش فلمیں برآمد کی تھی، جنہیں راج کندرا کے پرسنل اسسٹنٹ امیش کمات نے مختلف پروڈکش ہاؤسز کی مدد سے شوٹ کیا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: راج کندرا کی فحش فلموں سے متعلق پرانی ٹوئٹس وائرل
ممبئی کرائم برانچ نے حال ہی میں راج کندرا سمیت کیس میں نامزد 4 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ پیش کی ہے، جس میں ملزمان کے خلاف فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپس کے ذریعے نشر کرنے کے الزمات عائد کیے گئے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: راج کندرا کی پہلی بیوی کے شلپا شیٹھی پر سنگین الزامات
تحقیقات کرنے والی ایجنسی کا کہنا ہے کہ موبائل ایپ ’Hotshots‘ کو راج کندرا ذاتی طور پر چلاتے رہے اور اس پر غیر اخلاقی ویڈیو بھی اپلوڈ کی گئیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔