بیرسٹر فروغ نسیم کے بی بی سی کے پروگرام پر شدید تحفظات

الطاف حسین کیخلاف کرمنل کیس کی تفصیلات فراہم کی جائیں، رہنما متحدہ کاخط میں مطالبہ


Monitoring Desk February 01, 2014
اایم کیو ایم کے رہنما فروغ نسیم کی جانب سے بی بی سی کو بھیجے گئے خط کا عکس۔فوٹو:/ایکسپریس نیوز

متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر بیرسٹر فروغ نسیم نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے پروگرام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے انھوں نے بی بی سی کو ایک خط بھی لکھ دیا ہے۔

بیرسٹر فروغ نسیم نے اپنے خط میں کہا ہے کہ پروگرام کے دوران قائد متحدہ الطاف حسین کی تقاریر کے چند حصے سنائے گئے، سیاسی مخالفین بی بی سی کو غلط معلومات دے رہے ہیں۔

 photo 14_zpseae13913.jpg

فروغ نسیم نے بی بی سی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ الطاف حسین کیخلاف کرمنل کیس کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ انھوں نے کہا کہ پروگرام میں بیان کی گئی اس بات سے ہم اتفاق نہیں کرتے کہ ایم کیو ایم کی کراچی میں گرفت کمزور پڑرہی ہے۔خط میں انھوں نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی قیادت برطانیہ میں ہی رہے گی۔

مقبول خبریں