قومی ورثے کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرینگے وزیراعلیٰ

موہنجو دڑو پرسندھ فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد تہذیبی ورثے کوعالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے


Staff Reporter February 01, 2014
ہمیں فخرہے کہ سندھ دنیاکی تمام تہذیبوں میں قدیم اور عظیم حیثیت رکھتی ہے . فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے کہاہے کہ موہنجودڑو سندھ کی شاہکارثقافت کا علمبردارہے جس کے ایک ایک انچ کاہرقیمت پرتحفظ کیاجائیگا، موہنجودڑو پرسندھ فیسٹیول کے انعقاد کامقصدبھی پوری دنیاکی توجہ اس قدیم تہذیبی ورثے کوتحفظ دینے اوراس کوعالمی سطح پراجاگرکرناہے۔

ہمیں فخرہے کہ سندھ دنیاکی تمام تہذیبوں میں قدیم اور عظیم حیثیت رکھتی ہے اورسندھ کے لوگ اورپاکستان پیپلزپارٹی اس تہذیب کے تحفظ اورفروغ کیلیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی، انھوں نے کہاکہ سندھ فیسٹیول کاموئن جودڑوکی سائٹ پرانعقادپرناقدین اورتنقیدکرنے والے اس سائٹ پرفیسٹیول کے انعقادکی اہمیت، افادیت اورفائدے سے ناآشنا ہیں۔

 photo 5_zps3b1a70ee.jpg

ہم قدیم تہذیب کے امین ہیں اورپوری دنیا کوبتاناچاہتے ہیں کہ سندھ دھرتی اور سندھ کے لوگ زمانہ قدیم سے مہذب ترقی پسند،پیاراورمحبت کرنے والے اوربھائی چارگی پریقین رکھنے والے ہیں، موہنجو دڑوکی سائٹ پر پروگرام کے لیے تمام تر احتیاطی تدابیراختیار کی گئی ہیں تاکہ اس قدیم تاریخی ورثے کو کوئی بھی نقصان نہ پہنچے۔

مقبول خبریں