محبت پانے کے لیے خاتون نے عاشق کی 4 سالہ بیٹی کو قتل کردیا

ملزمہ صائقہ کے علاوہ اس کی ماں بشیراں اور ان کے ملازم منیر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، پولیس


ویب ڈیسک October 07, 2021
بچی کو ملزمہ صائقہ نے گلا دبا کر قتل کیا، پولیس فوٹو: فائل

ساہیوال میں خاتون نے اپنے عاشق کی 4 سالہ بیٹی کو محبت کی راہ میں رکاوٹ سمجھ کر قتل کرڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ساہیوال کے تھانہ ہڑپہ کی حدود میں 3 روز قبل 4 سالہ نور فاطمہ کی لاش برآمد ہوئی تھی، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کی اور محلے میں ہی رہائش پزیر 2 خواتین اور ان کے ایک ملازم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نور فاطمہ کو صائقہ نامی خاتون نے قتل کیا ہے، صائقہ اور نور فاطمہ کا باپ ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔ صائقہ 4 سالہ معصوم نور فاطمہ کو اپنی محبت کی راہ میں رکاوٹ سمجھنے لگی تھی ، 3 روز قبل وہ گھر سے کھیلنے کے لیے نکلی تو اس نے موقع جان کر اس کا گلہ گھونٹ کر ماردیا۔ بعد میں ملزمہ نے معصوم بچی کی لاش کو ایک خالی جگہ پھینک دیا۔

ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ کا کہنا ہے کہ شواہد کی روشنی میں ملزمہ صائقہ کے علاوہ اس کی ماں بشیراں اور ان کے ملازم منیر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، تینوں ملزمان کے خلاف قتل اور دیگر دفعات کے تحت خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں