شام کے شہر حلب میں سرکاری فوج کی بمباری 120 سے زائد افراد ہلاک سیکڑوں زخمی

بمباری سے ہلاک ہونے والوں میں اکثریت عام شہریوں کی ہے جبکہ شہر میں اشیائے خور و نوش کی بھی شدید قلت ہے،امدادی تنظیمیں


ویب ڈیسک February 03, 2014
شامی فوج کی جانب سے حلب میں 3 روز سے بمباری کی جارہی ہے. فوٹو: اے ایف پی/فائل

شام کے دوسرے بڑے شہر اور تجارتی مرکز حلب میں سرکاری فوج کی بمباری سے 3 دن کے دوران 120 سے زائد افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے نے امدادی تنظیموں کے حوالے سے بتایا کہ شامی فورسز گزشتہ 3 روز سے حلب میں باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کررہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 120 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے صرف 10 باغی گروپوں سے تعلق رکھنے والے افراد ہیں جبکہ دیگر ہلاک شدگان میں عام شہری شامل ہیں، علاقے میں اشیائے خورد و نوش کی شدید قلت کے باعث انسانی جانوں کو شدیدخطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے جنیوا میں شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کئی روز تک مذاکرات جاری رہنے کے بعد بے نتیجہ ختم ہوگئے تھے اور یورپی نمائندوں نے اس کی ذمہ داری شامی حکومت پر عائد کی تھی۔

مقبول خبریں