جج نے میکے جانے پر بیوی کیخلاف اغوا کا مقدمہ درج کرادیا

ویب ڈیسک  جمعـء 15 اکتوبر 2021
شمائلہ بشیر نے مقدمہ کے اخراج کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

شمائلہ بشیر نے مقدمہ کے اخراج کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

 لاہور: قصور میں سول جج آصف ریاض نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرادیا۔

شمائلہ بشیر نے مقدمہ کے اخراج کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے مقدمہ کے اخراج کی درخواست پر تھانہ اے ڈویژن قصور پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

درخواست گزار شمائلہ کی طرف سے رب نواز ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ مدعیہ نے بتایا کہ شوہر آصف ریاض قصور میں سول جج ہے، 7 سال قبل اس سے شادی ہوئی تھی اور اس سے دو بیٹیاں 6 سالہ رضیہ اور 4 سالہ حاجرہ پیدا ہوئیں۔

درخواست گزار نے بتایا کہ شوہر اس کو تشدد کا نشانہ بناتا ہے جس سے تنگ آکر بچیوں کو لے کر اپنے میکے سرگودھا آگئی، جس پر اسکے شوہر نے اسکے خلاف اور اس کے بھائی بچیوں کے اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا۔

درخواست گزار نے بتایا کہ اس مقدمے میں مجھ پر اپنے بھائی طاہر بشیر کے ساتھ مل کر بچیوں کو اغوا کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، بچیوں کو اغوا نہیں کیا گیا بلکہ وہ میرے یعنی اپنی والدہ کے پاس ہیں، ہائی کورٹ سے استدعا ہے کہ مقدمہ کو جھوٹا قرار دے کر خارج کرے اور سول جج شوہر کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔