پنجاب سے 900 من چینی کی غیر قانونی طور پر کوئٹہ منتقلی کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک  پير 18 اکتوبر 2021
جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز نے چینی کی غیرقانونی منتقلی میں ملوث ہونے کی تردید کردی فوٹو:فائل

جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز نے چینی کی غیرقانونی منتقلی میں ملوث ہونے کی تردید کردی فوٹو:فائل

 لاہور: محکمہ خوراک نے رحیم یار خان سے 900 من چینی غیر قانونی طور پر کوئٹہ منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

پنجاب حکومت کا شوگر کی اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ محکمہ خوراک نے جے ڈی ڈبلیو شوگر مل یونٹ 1 رحیم یار خان سے 900 من چینی غیر قانونی طور پر کوئٹہ منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

اسپیشل برانچ کی رپورٹ پرمحکمہ خوراک نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کی اور ٹرک نمبر TKK-686 کو چاچڑاں شریف کے قریب ٹول پلازہ پر قبضے میں لیا گیا جس کے ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تاختانی بائی پاس کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے گرفتار ڈرائیور اسماعیل سے تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کا اس خبر پر ردعمل سامنے آگیا۔ ترجمان JDW شوگر ملز کے مطابق اس حوالے سے گمراہ کن اور من گھڑت خبریں چلائی جا رہی ہیں، شوگر ملز کا کام چینی فروخت کرنا ہے۔

ترجمان کے مطابق خریدار چینی کہاں لے جاتا ہے یہ اس کا ذاتی فعل ہے جس کے لیے وہ خود ذمہ دار ہے۔ ہمارے خلاف 1 سال قبل بھی گمراہ کن پراپیگینڈہ کیا گیا جس کی ہماری جانب سے وضاحت کر دی گئی تھی۔ آج دوبارہ اسی معاملے پر گمراہ کن و من گھڑت خبریں چلائی جا رہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔