خیبرپختون خوا میں کان کنوں کی مالی معاونت اور فلاح کیلئے قانون تیار

ویب ڈیسک  منگل 26 اکتوبر 2021
قانون کے تحت کان کنی سے حاصل ہونے والی سالانہ تقریباً 15 کروڑ روپے آمدنی مزدورں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوگی . فوٹو : فائل

قانون کے تحت کان کنی سے حاصل ہونے والی سالانہ تقریباً 15 کروڑ روپے آمدنی مزدورں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوگی . فوٹو : فائل

 پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے کان کنوں کی مالی معاونت اور فلاح کے لیے قانون تیار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے کان کنوں کی مالی معاونت اور فلاح کے لیے قانون تیار کرلیا۔ قانون کے تحت کان کنی سے حاصل ہونے والی سالانہ تقریباً 15 کروڑ روپے آمدنی مزدورں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوگی۔

قانون میں کان مالکان سے ایکسائز ڈیوٹی لی جائے گی، خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ اور تین ماہ قید کی تجویز دی گئی ہے۔ کان کنوں کو علاج و معالجہ، صحت کارڈ، نجی تعلیمی اداروں کے وظائف اور دیگر مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

مجوزہ قانون کے تحت بورڈ تشکیل دیا جائے گا جو کان کنوں کے تمام معاملات دیکھے گا۔ کان مالکان سے ایکسائز ڈیوٹی لی جائے گی، خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ اور تین ماہ قید کی تجویز دی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔