گجرات میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی عدالت کے باہر قتل

منیبہ کے وکیل نے بتایا کہ مقتولہ نے پسند کی شادی کی تھی اور عدالت میں بیان دینے آئی تھی


ویب ڈیسک November 08, 2021
منیبہ کے وکیل نے بتایا کہ مقتولہ نے پسند کی شادی کی تھی اور عدالت میں بیان دینے آئی تھی۔ فوٹو:فائل

پسند کی شادی کرنے پر 22 سالہ لڑکی کو دن دیہاڑے سیشن کورٹ کے باہر قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے سیشن کورٹ کے باہر گاڑی پر فائرنگ کر کے 22 سالہ منیبہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ منیبہ کے وکیل نے بتایا کہ مقتولہ نے پسند کی شادی کی تھی اور عدالت میں بیان دینے آئی تھی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی کرائم سین یونٹ کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی اور تمام شواہد اکٹھے کرلیے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مقبول خبریں