کرکٹرز پیٹرول پر نہیں چلتےذہنی تھکن کا حل نکالنا ہوگا روی شاستری

اگر بریڈمین کو بھی بائیو ببل میں رکھتے تو اوسط 100 سے کم ہو جاتی، بھارتی ہیڈ کوچ


Sports Desk November 10, 2021
اگر بریڈمین کو بھی بائیو ببل میں رکھتے تو اوسط 100 سے کم ہو جاتی، بھارتی ہیڈ کوچ۔ فوٹو: فائل

بھارت کے سبکدوش ہیڈ کوچ روی شاستری نے کہا ہے کہ کرکٹرز پیٹرول پر نہیں چلتے، اگر بورڈز اور آئی سی سی نے ان کی ذہنی تھکن کا حل نہ نکالا تو وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہوجائیں گے۔

59 سالہ سابق اسٹار نے کہا کہ میں کوئی بہانے نہیں بنا رہا مگر ہم گذشتہ 6 ماہ سے بائیوببل میں رہ رہے تھے، ہم آئی پی ایل اور ورلڈ کپ میں بڑا وقفہ پسند کرتے، تمام کھلاڑی انسان ہیں، وہ پیٹرول پر نہیں چلتے، دنیا بھر کے کرکٹ بورڈز اور آئی سی سی کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر کھلاڑیوں کو ذہنی تھکاوٹ سے بچانے کیلیے اقدامات کریں ورنہ وہ اپنی انٹرنیشنل ذمہ داریوں سے دور ہونے لگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بریڈمین کو بھی بائیو ببل میں رکھتے تو اوسط 100 سے کم ہو جاتی۔

مقبول خبریں