عوامی ایکسپریس کو تباہ کرنے کی کوشش ناکام ایک دہشت گرد گرفتار

ملزم نے ایک ماہ قبل رینجرز انٹلیجنس کے دفتر پر بھی بم حملہ کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے، ایس ایس پی


ویب ڈیسک November 25, 2021
ملزم نے ایک ماہ قبل رینجرز انٹلیجنس کے دفتر پر بھی بم حملہ کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے، ایس ایس پی (فوٹو: فائل)

ریلوے ٹریک پر عوامی ایکسپریس کو مارٹر گولوں سے تباہ کرنے کی کوشش کرنے والا مبینہ گرفتار دہشت گرد کرلیا گیا۔

نواب شاہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی امیر سعود مگسی کا کہنا تھا کہ پولیس نے عوامی ایکسپریس کو تباہ کرنے کی کوشش کرنے والے دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے مارٹر گولے برآمد کر لئے ہیں۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد کی شناخت ماجد علی کیریو عرف ببلو کے نام سے ہوئی ہے، جو ریلوے ٹریک پر عوامی ایکسپریس کو مارٹر گولوں سے تباہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا، اور کارروائی کے دوران اس کے قبضے سے تین مارٹر گولے بھی برآمد کئے گئے ہیں، تاہم اس کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

سعود مگسی کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد ماجد علی نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک ماہ قبل رینجرز انٹلیجنس کے دفتر پر بھی بم حملہ کرنے میں ملوث تھا۔ ملزم کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا،جب کہ مزید تفتیش میں اہم انکشافات کی توقع ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں