پی آئی اے فجیرہ میں پرواز کرنے والی پہلی ایئر لائن بن گئی

ویب ڈیسک  جمعرات 25 نومبر 2021
ائیرپورٹ پر فجیرہ کے شاہی خاندان کے افراد اور دیگر اعلیٰ حکام نے پہلی پرواز کا استقبال کیا - فوٹو:فائل

ائیرپورٹ پر فجیرہ کے شاہی خاندان کے افراد اور دیگر اعلیٰ حکام نے پہلی پرواز کا استقبال کیا - فوٹو:فائل

 کراچی: قومی ایئر لائن متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست فجیرہ میں پرواز کرنے والی پہلی ائیر لائن بن گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی پہلی پرواز پشاور سے 168 مسافر لے کر دوپہر فجیرہ پہنچی، ائیرپورٹ پر فجیرہ کے شاہی خاندان کے افراد اور دیگر اعلیٰ حکام نے پی آئی اے کی پرواز اور سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کا استقبال کیا۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے فجیرہ پرواز کرنے والی پہلی بین القوامی ائیرلائن بن گئی، پی آئی اے کی پروازیں فجیرہ کے امیر کی خصوصی درخواست پر شروع کی گئیں، ائیرپورٹ پر روایتی استقبالی رقص کیا گیا، پی آئی اے کی پروازوں کے لیے خصوصی انتظامات کے تحت 15 منٹ میں تمام مسافروں کا امیگریشن مکمل کیا جائے گا، پی آئی اے کے مسافروں کے لیے خصوصی بسوں کا انتظام بھی کیا گیا ہے جو مفت دوسرے شہروں تک رسائی دیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔