نور مقدم قتل کیس،ظاہر جعفر کے ذہنی مریض ہونے کی درخواست دائر

ویب ڈیسک  بدھ 1 دسمبر 2021
ظاہرجعفرکے وکیل نے ملزم کے ذہنی مریض ہونے کی درخواست دے دی:فوٹو:فائل

ظاہرجعفرکے وکیل نے ملزم کے ذہنی مریض ہونے کی درخواست دے دی:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: نورمقدم قتل کیس میں ملزم ظاہرجعفرکے ذہنی مریض ہونے کی درخواست دائرکردی گئی۔

اسلام آباد کی  ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں نورمقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے کیس کی سماعت کی۔ نورمقدم کیس کے مرکزی ملزم ظاہرجعفرکے وکیل نے ملزم کے ذہنی مریض ہونے کی درخواست دائرکردی۔ ظاہرجعفرکے وکیل نے عدالت سے میڈیکل بورڈ تشکیل دے کرچیک اپ کی بھی استدعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: نور مقدم قتل کیس؛ مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو کمرہ عدالت سے نکال دیا گیا

 

اسلام آباد کی رہائشی نور مقدم کو رواں سال 20 جولائی کو قتل کر دیا گیا تھا۔ نور مقدم کے قتل کی ایف آئی آر اُن کے والد اور سابق سفیر شوکت مقدم کی مدعیت میں درج کروائی گئی تھی جس میں مقتولہ کے دوست ظاہر جعفر کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔